28 دسمبر، 2022، 5:08 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84982813
T T
0 Persons

لیبلز

امیرعبداللہیان نے عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

مسقط، ارنا – ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےکچھ منٹ پہلے اپنے عمانی ہم منصب 'السید بدر ابوسعید'' کے ساتھ ملاقات کی۔

امیر عبداللہیان جنہوں نے گزشتہ رات مسقط کا دورہ کیا ہے، آج صبح بدھ کوعمانی بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات کی اور انہیں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا مکتوب پیغام پہنچایا۔ دونوں رہنماوں نے دلچسپی کے مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے پیغام میں عمان کے سلطان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کے سلطنت عمان کے دورے کے موقع پر انجام پانے والے امور کی طرف اشارہ کیا اور مذکورہ دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کی اہمیت پر تاکید کی۔

امیر عبداللہیان نے تجارت، معیشت، توانائی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کی جامع ترقی پر زور دیا۔

دوسری جانب عمان کے سلطان نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے اور آئندہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایجنڈے میں شامل مسائل کو فروغ دیا جائے گا۔

 قابل ذکر ہے کہ امیرعبداللہیان نے بھی آج جنرل سلطان بن محمد النعمانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .